برطانیہ کی حکومت نے شعبہ مہمان نوازی سے وابستہ اہل کاروباری اداروں کی معاونت کے لیے ایک کروڑ پاؤنڈ (13.5 ملین امریکی ڈالر) کی تین سالہ گرانٹ اسکیم شروع کردی ہے۔
برطانیہ میں شعبہ مہمان نوازی کے لیے ایک کروڑ پاؤنڈ کی امدادی سکیم شروع

مزید خبریں
لندن ۔3ستمبر (اے پی پی):برطانیہ کی حکومت نے شعبہ مہمان نوازی سے وابستہ اہل کاروباری اداروں کی معاونت کے لیے ایک کروڑ پاؤنڈ (13.5 ملین امریکی ڈالر) کی تین سالہ گرانٹ اسکیم شروع کردی ہے۔
شنہوا کےمطابق حکومت کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق شعبہ مہمان نوازی ملک بھر کی مقامی معیشتوں اور کمیونٹیز کی معاونت میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اس لیے نئی سکیم کا مقصد دیہی علاقوں کے پب، خاندانی ریستورانوں اور مقامی کیفے سمیت دیگر کاروباروں کو فروغ دینا ہے۔بیان کے مطابق فنڈز ایسے منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے جو نئے کاروبار شروع کرنے، خالی تجارتی مقامات کو دوبارہ قابل استعمال بنانے اور تربیتی پروگراموں کی معاونت میں مدد دیں تاکہ افراد مستقبل میں روزگار اور پیشہ ورانہ مواقع کے لیے ضروری مہارت، اعتماد اور کام کا جذبہ حاصل کرسکیں۔
یہ سکیم حکومت کے ملک بھر میں اقتصادی ترقی کے فروغ اور زیادہ سے زیادہ کمیونٹیز کو اس کے ثمرات سے مستفید کرنے کے عزم کا حصہ ہے۔یہ اعلان حکومت کی جانب سے جولائی کے اواخر میں کیے گئے اس اعلان کے بعد سامنے آیا ہے جس کے تحت اپریل 2027ء سے پب، کلب اور لائیو میوزک مقامات کے کاروباری ریٹس کے بلوں میں 20 فیصد کمی کی جائے گی۔ اس اقدام سے ایک عام پب کو آئندہ سال تقریباً ایک ہزار پاؤنڈ (ایک ہزار 350 ڈالر) کی بچت ہوگی۔








