وزیراعظم کا پاک افغان سرحد پر فتنہ الہندستان کے 15 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے قریب پاک افغان سرحد پر فتنہ الہندستان سے تعلق رکھنے والے خوارج کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے اور 15 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے

اسلام آباد۔3ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے قریب پاک افغان سرحد پر فتنہ الہندستان سے تعلق رکھنے والے خوارج کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے اور 15 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔

جمعرات کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ ​ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت، صبر اور جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک سکیورٹی فورسز کی انسدادِ دہشت گردی کی ’’عزمِ استحکام‘‘ مہم پوری قوت اور عزم کے ساتھ جاری رہے گی،​پوری قوم کو اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے جو ملکی سرحدوں کے دفاع اور وطن کی سلامتی کے لیے برسرِ پیکار ہیں۔

مزید خبریں