ریسکیو 1122 پشاور نے گھر میں لگی آگ پر قابو پالیا

پشاور کے علاقہ پہاڑی پورا میں سجاد نامی شخص کے گھر میں لگی آگ پر ریسکیو1122پشاور کی فائر فائٹرز ٹیم نےقابو پالیا۔

پشاور۔ 03 ستمبر (اے پی پی):پشاور کے علاقہ پہاڑی پورا میں سجاد نامی شخص کے گھر میں لگی آگ پر ریسکیو1122پشاور کی فائر فائٹرز ٹیم نےقابو پالیا۔

ترجمان ریسکیو 1122پشاور کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو فائر فائٹرز ٹیم نےجائے وقوعہ پہنچ کر پیشہ ورانہ انداز میں 40 منٹ تک فائر فائٹنگ کرتے ہوئے آگ پر مکمل قابو پا لیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی،جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید خبریں