وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلوچ خواتین ہماری ثقافت، تعلیم اور سماجی اقدار کی مضبوط بنیاد ہیں جنہوں نے نئی نسل کی تعلیم و تربیت، روایات کے تحفظ اور معاشرے میں وقار، عزت اور مثبت اقدار کے فروغ میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ۔
بلوچ خواتین صوبے کی ثقافت، تعلیم اور سماجی اقدار کی مضبوط بنیاد ہیں، میر ضیا اللہ لانگو

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 03 ستمبر (اے پی پی):وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلوچ خواتین ہماری ثقافت، تعلیم اور سماجی اقدار کی مضبوط بنیاد ہیں جنہوں نے نئی نسل کی تعلیم و تربیت، روایات کے تحفظ اور معاشرے میں وقار، عزت اور مثبت اقدار کے فروغ میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی کے خواتین ونگ کے رہنمائوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ خواتین نہ صرف اپنے خاندان کی طاقت ہیں بلکہ صوبے کے روشن اور خوشحال مستقبل کی امید بھی ہیں ،خواتین کی تعلیم، ترقی اور بااختیاری کے بغیر معاشرے کی حقیقی ترقی ممکن نہیں ،صوبے کی خواتین نے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور ترقی میں ان کا کردار قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں معاشرے میں مزید فعال کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خواتین کی تعلیم، ہنرمندی اور معاشی خودمختاری کے لیے اقدامات کو مزید موثر بنایا جا رہا ہے۔








