ٹوکیو ۔ 8 جون(اے پی پی) جاپان نے کہا ہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران اس کی مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو 0.5 فیصد رہی۔گزشتہ روز نظر ثانی شدہ اعدادوشمار کے مطابق پہلی سہ ماہی کے دوران مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو 0.5 فیصد رہی اس کی بنیاد پر سالانہ شرح نمو 1.9 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ اس سے قبل ابتدائی …
جاپان میں پہلی سہ ماہی کے دوران مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو 0.5 فیصد رہی
ٹوکیو ۔ 8 جون(اے پی پی) جاپان نے کہا ہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران اس کی مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو 0.5 فیصد رہی۔گزشتہ روز نظر ثانی شدہ اعدادوشمار کے مطابق پہلی سہ ماہی کے دوران مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو 0.5 فیصد رہی اس کی بنیاد پر سالانہ شرح نمو 1.9 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ اس سے قبل ابتدائی رپورٹ میں جی ڈی پی کی شرح نمو 0.4 فیصد ظاہر کی گئی تھی جبکہ اس کی بنیاد پر سالانہ شرح نمو 1.7 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا گیا تھا۔









