تھانہ آبپارہ پولیس کی بروقت کارروائی ، سرکاری ہسپتال کے باہر سے اغوا ہونے والی 8 ماہ کی بچ بازیاب، دو خواتین سمیت تین ملزمان کو گرفتار

تھانہ آبپارہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سرکاری ہسپتال کے باہر سے اغوا ہونے والی 8 ماہ کی بچی بحفاظت بازیاب کرا کردو خواتین سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا

اسلام آباد۔3ستمبر (اے پی پی):تھانہ آبپارہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سرکاری ہسپتال کے باہر سے اغوا ہونے والی 8 ماہ کی بچی بحفاظت بازیاب کرا کردو خواتین سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس ترجمان کے مطابق سرکاری ہسپتال کے باہر سے 8 ماہ کی بچی کے اغوا کی اطلاع موصول ہوتے ہی ایس پی سٹی زون ڈاکٹر ایاز حسین نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ آبپارہ کی زیرِ نگرانی خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی۔ پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کا آغاز کیا اور بچی کی بحفاظت بازیابی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے۔پ

ولیس ٹیم نے جدید تکنیکی ذرائع، انسانی وسائل اور پیشہ وارانہ مہارت کو مؤثر انداز میں استعمال کرتے ہوئے ملزمان کا سراغ لگایا اور 8 ماہ کی معصوم بچی کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔بچی کے اغوا میں مبینہ طور پر ملوث دو خواتین سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے تھانہ آبپارہ پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی گئی ہے۔ شہریوں کی جان و مال، بالخصوص خواتین اور بچوں کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔