وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون سے اطالوی سفیر کی ملاقات، ڈیجیٹل میڈیا کے حوالہ سے تبادلہ خیال
وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون سے اطالوی سفیر کی ملاقات، ڈیجیٹل میڈیا کے حوالہ سے تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔3ستمبر (اے پی پی):وزیرِ مملکت/وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون سے پاکستان میں نئے تعینات اٹلی کے سفیر اوگو چیاراتانی نے یہاں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔جمعرات کو جاری بیان کے مطابق فہد ہارون نے پاکستان میں سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے پر سفیر اوگو چیاراتانی کا خیرمقدم کیا اور ان کے لئے کامیاب مدتِ سفارت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی تعیناتی پاکستان اور اٹلی کے درمیان دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔ملاقات کے دوران دونوں جانب سے نئے میڈیا کے بدلتے ہوئے منظرنامے، عالمی میڈیا کے رجحانات اور عوامی رابطے میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے بڑھتے ہوئے کردار سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔فہد ہارون نے کہا کہ پاکستان آنے والے دنوں میں اٹلی کے ساتھ ڈیجیٹل شعبے میں مثبت پیش رفت کا خواہاں ہے۔








