انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پنجاب )عبدالکریم نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے علاج معالجے کے لیے مزید 29 لاکھ 66 ہزار روپے سے زائد کے میڈیکل فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی۔
پنجاب پولیس ملازمین و اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے فنڈز جاری

مزید خبریں
لاہور۔4ستمبر (اے پی پی):انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پنجاب )عبدالکریم نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے علاج معالجے کے لیے مزید 29 لاکھ 66 ہزار روپے سے زائد کے میڈیکل فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈز کے اجرا کی منظوری دی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں مصروف پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی بہترین ویلفیئر پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے۔مختلف اداروں کے ساتھ ایم او یوز کے تحت بھی پولیس ملازمین کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ترجمان کے مطابق سب انسپکٹر مقبول حسین کو عارضہ جگر کے علاج کے لیے 5 لاکھ روپے جبکہ ہیڈ کانسٹیبل عبدالعزیز کو کینسر کے علاج کے لیے 5 لاکھ روپے جاری کیے گئے۔
اسی طرح کارپورل تصور عباس، کانسٹیبل آصف محبوب اور کانسٹیبل محمد جبار کو علاج معالجے کی مد میں 2،2 لاکھ روپے دیے گئے۔ریٹائرڈ انسپکٹر بابر سلیم، ہیڈ کانسٹیبل نصیر احمد اور کانسٹیبل محمد عباس کو علاج معالجے کے لیے ایک، ایک لاکھ روپے فراہم کیے گئے۔ڈی ایس پی عامر خان، ہیڈ کانسٹیبل رفیق احمد اور اے ایس آئی زاہد اقبال کو علاج معالجے کی مد میں مجموعی طور پر 4 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے، جبکہ مختلف بیماریوں میں مبتلا مزید 12 پولیس ملازمین کو علاج معالجے کے لیے مجموعی طور پر 6 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد رقم فراہم کی گئی۔








