مینز جونیئر ایشیا کپ 2026، پاکستان نے یکطرفہ مقابلے کے بعد قازقستان کو 0-15 کے بھاری مارجن سے ہرا دیا

چین میں جاری مینز جونیئر ایشیا کپ 2026،کے پول بی کے میچ میں پاکستان نے شاندار اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے قازقستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-15 گول کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔

اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):چین میں جاری مینز جونیئر ایشیا کپ 2026،کے پول بی کے میچ میں پاکستان نے شاندار اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے قازقستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-15 گول کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔

پاکستان ٹیم نے میچ کے آغاز سے ہی حریف ٹیم پر دباؤ بنائے رکھا اور مسلسل گولز کے حملے جاری رکھے۔ پاکستان کی جانب سے رانا عبدالسامی اور رانا ولید نے شاندار ہیٹ ٹرکس سمیت 4، 4 گول سکور کیے، جبکہ ندیم خان نے 2 اہم گول بنائے۔ بشارات علی، غلام مصطفیٰ، علی انصر، محمد یحییٰ نجیب اور حمزہ علی نے ایک ایک گول کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان کے رانا ولید مین آف دی میچ قرار پائے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے گرین شرٹس کو اس شاندار اور یکطرفہ فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے آئندہ میچز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔