وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے صورتحال کی مانیٹرنگ جاری ہے۔
وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں وقفہ وقفہ سے بارش جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے صورتحال کی مانیٹرنگ جاری ہے۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق نشیبی ایریاز میں نکاسی آب ڈی واٹرنگ پمپس کی مدد سے جاری ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے نشیبی ایریاز اور نالوں کے دورے بھی کئے جا رہے ہیں۔آئی ٹی پی کے ساتھ شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لئے کوآرڈینیشن جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق مون سون سیزن سے قبل تمام نالوں کی صفائی کا عمل بھی یقینی بنایا گیا ہے، پانی کھڑا ہونے کی شکایات کے فی الفور ازالے کے لئے کنٹرول روم بھی فعال ہے۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے التماس کی ہے کہ دوران بارش غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔








