دنیا بھر میں غیر قانونی سرگرمیوں اور بدامنی میں ملوث افغانیوں کے گرد گھیرامزید تنگ
دنیا بھر میں غیر قانونی سرگرمیوں اور بدامنی میں ملوث افغانیوں کے گرد گھیرامزید تنگ

مزید خبریں
اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):دنیا بھر میں غیر قانونی سرگرمیوں اور بدامنی میں ملوث افغانیوں کے گرد گھیرامزید تنگ ہو گیا۔ سنگین جرائم میں ملوث غیرقانونی مقیم افغان مہاجرین میزبان ممالک کےلئے سکیورٹی اورانتظامی چیلنج بنتے جارہے ہیں۔ افغان جریدہ خامہ پریس کےمطابق ترکیہ میں رواں سال کے پہلے 8 ماہ میں25 ہزار سے زائد غیر قانونی مقیم افغان باشندے گرفتارکرلئےگئے، ترکیہ میں جنوری تا اگست تقریباً 95 ہزارغیر قانونی تارکینِ وطن حراست میں لیے گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق گرفتارغیر قانونی تارکین وطن میں سب سے بڑی تعداد افغان شہریوں کی ہے ۔ترک حکام کے مطابق گرفتارافغان باشندوں کے پاس قانونی رہائشی دستاویزات موجود نہیں تھیں۔ افغان میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے مطابق2026 کے پہلے 5 ماہ میں13 ہزار سے زائد افغان شہریوں کو ترکیہ سے ملک بدر کیا جا چکا ہے ۔
ماہرین کےمطابق طالبان رجیم میں افغانستان کی ابتر معاشی صورتحال کے باعث ہزاروں افغان شہری بہتر مستقبل کی تلاش میں غیرقانونی طورپر بیرون ملک جانے پر مجبورہیں، سنگین جرائم میں ملوث غیر قانونی افغان مہاجرین نے میزبان ممالک کیلئےشدید سکیورٹی خدشات پیدا کر دیئے ہیں۔








