صوبہ کا روشن چہرہ اجاگر کرنے کے لیئے ثقافتی سرگرمیوں کا فروغ اور نئی نسل کی اسمیں موجودگی انتہائی ضروری ہے،گورنر

:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبہ کا روشن چہرہ اجاگر کرنے کے لیئے ثقافتی سرگرمیوں کا فروغ اور نئی نسل کی اسمیں موجودگی انتہائی ضروری ہے

پشاور۔ 04 ستمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبہ کا روشن چہرہ اجاگر کرنے کے لیئے ثقافتی سرگرمیوں کا فروغ اور نئی نسل کی اسمیں موجودگی انتہائی ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہوپ سماجی تنظیم کے سی ای او محمد ذبیر الہی کی زیر قیادت ملنے والے وفد سے گفتگو کے دوران کیا۔

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ ہوپ تنظیم کے زیر اہتمام صوبہ کے موسیقی سے دلچسپی رکھنے والے نئے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے اسکی حوصلہ افزائی کے لیئے وائس آف کے پی لانچ کیا جائے گا ۔ صوبہ کی تاریخ میں اپنی نوعیت کے منفرد اس اقدام کی لانچنگ تقریب جلد ہی گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد کی جائے گی ۔ آڈیشن کے بعد منتخب نوجوانوں کے لیئے خصوصی تقریب بھی گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد کی جائے گی ۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے نوجوان انتہائی باصلاحیت ہیں انہیں سرپرستی اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہےہوپ تنظیم کے وفد نے وائس آف کے پی کی لانچنگ کے حوالہ سے گورنر فیصل کریم کنڈی کی حوصلہ افزائی کاوشوں اور کردار کو سراہا۔گورنر کو بتایا کہ میں صوبہ بھر کے نوجوان ہوپ تنظیم کے نمبر 03339041985 پر رجسٹریشن کے لیئے رابطہ کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں