جی سی ویمن یونیورسٹی اور نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد اور نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے درمیان ”Each OneTeachOne“ خواندگی پروگرام کے تحت مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔

فیصل آباد۔ 04 ستمبر (اے پی پی):گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد اور نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے درمیان ”Each OneTeachOne“ خواندگی پروگرام کے تحت مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین (تمغہ امتیاز) اور ڈپٹی ڈائریکٹر لٹریسی پنجاب رفاقت علی نے یادداشت پر دستخط کیے۔یادداشت کا مقصد یونیورسٹی کی طالبات کو خواندگی رضاکار کے طور پر متحرک کرتے ہوئے گردونواح کے ناخواندہ افراد کو پڑھنے اور لکھنے کی بنیادی تعلیم فراہم کرنا ہے۔ اس پروگرام کے تحت ہر طالبہ کم از کم ایک ناخواندہ فرد کو پڑھانے کی ذمہ داری لے گی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لٹریسی پنجاب رفاقت علی نے خواندگی کے فروغ کے لیے تعلیمی اداروں اور کمیونٹی کے درمیان مؤثر شراکت داری کی ضرورت پر زور دیا اور قومی خواندگی کے اہداف کے حصول میں یونیورسٹی کے تعاون کو سراہا۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے کہا کہ تعلیم اور خواندگی پائیدار معاشرتی ترقی کی بنیاد ہیں جبکہ ”Each One Teach One“ جیسے پروگرام نوجوانوں کو معاشرے کی بہتری میں عملی کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے NCHD کے ساتھ مکمل تعاون اور پروگرام کے مؤثر نفاذ کے لیے طالبات، اساتذہ اور کمیونٹی کو متحرک کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔بعد ازاں یونیورسٹی کے نامزد فوکل پرسنز کے لیے تربیتی نشست بھی منعقد کی گئی۔ فوکل پرسن پروفیسر ڈاکٹر ظلِ ہما نازلی، ڈائریکٹر اکیڈمکس اور ڈاکٹر شازیہ کوآرڈینیٹر فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیز نے تقریب اور تربیتی نشست کے انتظامات میں اہم کردار ادا کیا