بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد نے میٹرک پارٹ اول (نہم) سالانہ امتحان 2026 میں 33 فیصد سے کم نمبر حاصل کرنے والے اور امتحان میں غیر حاضر رہنے والے طلبہ کے لیے ری ایڈمیشن کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
فیصل آباد بورڈ نے میٹرک پارٹ اول (نہم) سالانہ امتحان میں 33 فیصد سے کم نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کے لیے ری ایڈمیشن کا شیڈول جاری کر دیا

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 05 ستمبر (اے پی پی):بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد نے میٹرک پارٹ اول (نہم) سالانہ امتحان 2026 میں 33 فیصد سے کم نمبر حاصل کرنے والے اور امتحان میں غیر حاضر رہنے والے طلبہ کے لیے ری ایڈمیشن کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ جاری کردہ سرکلر نمبر 1535/GR کے مطابق فیصل آباد ڈویژن کے تمام ہائی سکولز، ہائیر سیکنڈری سکولز اور رجسٹرڈ پرائیویٹ سکولز کے پرنسپلز و ہیڈ ماسٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ متعلقہ طلبہ کی ری ایڈمیشن آن لائن رجسٹریشن، بینک چالان اور رجسٹریشن رول نمبر کی تصدیق شدہ ہارڈ کاپی کے ساتھ مقررہ شیڈول کے مطابق بورڈ میں جمع کروائیں۔
انہوں نے بتایا کہ ری ایڈمیشن کا شیڈول 3 ستمبر سے 2 اکتوبر 2026 تک نافذ رہے گا، جس کے لیے فی طالب علم ری ایڈمیشن فیس 2100 روپے مقرر کی گئی ہے۔ مقررہ شیڈول کے بعد ری ایڈمیشن کے خواہش مند امیدواروں کو 700 روپے یومیہ لیٹ فیس کے ساتھ درخواست دینا ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ 2022 سے 2026 تک پانچ سالہ سیشن میں ایک مرتبہ نہم جماعت کے امتحان میں شامل ہونے والے امیدواروں کو صرف ایک بار ری ایڈمیشن کی اجازت ہوگی،
جبکہ میٹرک کسی بھی بورڈ سے حاصل کرنے والے امیدوار اس سہولت سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔بورڈ نے سکولز کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ رجسٹریشن سے متعلق دستاویزات کی عدم دستیابی کی صورت میں امیدوار متعلقہ ادارے کے ذریعے بورڈ کی ویب سائٹ سے تصدیقی معلومات حاصل کر کے درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔







