ستمبر 1965 کی جنگ کے پانچویں روز جنگ جاری تھی اور پاک فوج نے متعدد محاذوں پر کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے بھارتی فوج کو مسلسل ناکامیوں سے دوچار کیا۔صدر ایوب خان نے جوڑیاں میں بے مثال کارناموں اور کامیابیوں پر فوج کو مبارکباد دیتے ہوئے دشمن کو نیست و نابود کرنے کی ہدایت کی ۔
ستمبر 1965 کی جنگ کے پانچویں روزبھارتی فوج کو مسلسل ناکامیاں

مزید خبریں
اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):ستمبر 1965 کی جنگ کے پانچویں روز جنگ جاری تھی اور پاک فوج نے متعدد محاذوں پر کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے بھارتی فوج کو مسلسل ناکامیوں سے دوچار کیا۔صدر ایوب خان نے جوڑیاں میں بے مثال کارناموں اور کامیابیوں پر فوج کو مبارکباد دیتے ہوئے دشمن کو نیست و نابود کرنے کی ہدایت کی ۔

رات بھر گھمسان کی جنگ کے بعد پاک فوج بھارت کے دوسرے مضبوط ترین محاذ جوڑیاں پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوگئی۔اس اہم کامیابی کے نتیجے میں بھارتی فوج کو جوڑیاں سے 18 میل جبکہ اکھنور سے 3 میل پیچھے دھکیل دیا گیا۔پاک فوج کے جوانوں نےجموں وکشمیر کے کئی مقامات پر بھارتی فوج کےخلاف بھرپور کارروائیاں کیں، جن کے نتیجے میں 50 سے زائد بھارتی فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔








