بھارتی آئین میں انصاف کا دوہرا معیار، مودی کے زیر اقتدار دلتوں کی زندگی اجیرن،عالمی جریدہ یو سی اے نیوز

اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):بھارتی آئین میں انصاف کا دوہرا معیار واضح ہو گیا، مودی کے زیر اقتدار دلتوں کی زندگی اجیرن کر دی گئی۔نام نہاد جمہوری بھارت میں دلت آج بھی ذات پات کی تفریق، ناانصافی اور محرومی کا شکار ہیں۔ بھارت میں دلتوں کیخلاف امتیازی رویے نے مودی حکومت کے سماجی انصاف کے دعوؤں کی قلعی کھول دی۔ عالمی جریدہ یو سی اے نیوز کے مطابق دلتوں کا …

اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):بھارتی آئین میں انصاف کا دوہرا معیار واضح ہو گیا، مودی کے زیر اقتدار دلتوں کی زندگی اجیرن کر دی گئی۔نام نہاد جمہوری بھارت میں دلت آج بھی ذات پات کی تفریق، ناانصافی اور محرومی کا شکار ہیں۔ بھارت میں دلتوں کیخلاف امتیازی رویے نے مودی حکومت کے سماجی انصاف کے دعوؤں کی قلعی کھول دی۔

عالمی جریدہ یو سی اے نیوز کے مطابق دلتوں کا آج بھی مساوی حقوق سے محروم ہونا بھارت میں موجود ذات پات پر مبنی تعصب کا ثبوت ہے،بھارتی آئینی برابری کا وعدہ لاکھوں دلتوں کیلئے ذات پات پر مبنی امتیاز کے باعث صرف ایک دعویٰ بن کر رہ گیا ہے۔ یو سی اے نیوز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 2022 میں دلتوں پر تشدد کے ساڑھے57 ہزار مقدمات درج جبکہ اتر پردیش میں 15 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے،بھارت میں اونچی ذات کی خواتین کیلئے فوری آواز اٹھتی ہے مگر دلتوں پرمظالم کے وقت انصاف دکھائی نہیں دیتا۔

بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ بھارت میں انتہا پسند بی جے پی سے وابستہ عناصر کھلےعام دلتوں کیخلاف امتیازی سوچ کو فروغ دے رہے ہیں۔بھارت میں دلتوں کی حالت نے مساوات کے کھوکھلے نعروں کی حقیقت واضح کر دی جہاں آج بھی ذات پات پر مبنی نظام قائم ہے۔