وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات کے تحت شپ بلڈنگ، شپنگ ری سائیکلنگ اور فشریز میں خود انحصاری کے نئے دور کا آغاز ہے۔ وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات کے تحت میری ٹائم شعبے میں مقامی صلاحیت کی بحالی اور خود انحصاری کے لیے اہم اقدامات جاری ہیں۔کراچی میں 1980 کی دہائی کے بعد پہلی بار کمرشل شپ یارڈز کی تعمیر کا عمل دوبارہ شروع کر دیا گیا ۔
وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات کے تحت شپ بلڈنگ، شپنگ ری سائیکلنگ اور فشریز میں خود انحصاری کا نیا دور

مزید خبریں
اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات کے تحت شپ بلڈنگ، شپنگ ری سائیکلنگ اور فشریز میں خود انحصاری کے نئے دور کا آغاز ہے۔ وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات کے تحت میری ٹائم شعبے میں مقامی صلاحیت کی بحالی اور خود انحصاری کے لیے اہم اقدامات جاری ہیں۔کراچی میں 1980 کی دہائی کے بعد پہلی بار کمرشل شپ یارڈز کی تعمیر کا عمل دوبارہ شروع کر دیا گیا ۔
پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن اپنے بیڑے کو 54 جہازوں تک وسعت دے کر قومی کارگو میں ملکی شپنگ کو فروغ دے رہی ہے۔این ایل سی کی شپنگ شعبے میں شمولیت سے قومی کارگو کی ترسیل میں ملکی صلاحیت اور خود انحصاری بڑھانے کی کوششیں تیز ہو رہی ہیں۔شپنگ، جہاز سازی، شپ ری سائیکلنگ اور فشریز کے شعبوں میں بہتری کے لیے این ایل سی سمیت متعلقہ ادارے متحرک ہیں۔شپنگ کے ساتھ شپ ری سائیکلنگ صنعت بھی آٹھ سال بعد دوبارہ فعال، 16 نجی ری سائیکلنگ یارڈز قائم کر دیے گئے ہیں۔
ہانگ کانگ کنونشن کی منظوری سے ماحول دوست شپ ری سائیکلنگ کو عالمی معیار کے مطابق فروغ دینے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ میری ٹائم شعبے کے دیگر اہم حصوں میں ماہی گیری اور ایکوا کلچر کے فروغ کے لیے پانچ سالہ ترقیاتی منصوبہ بھی تیار کر لیا گیا ہے۔ منصوبے کے ذریعے کسانوں، ماہی گیروں اور ساحلی آبادیوں کی آمدن میں نمایاں اضافہ کرنے پر توجہ دی جائے گی۔شپنگ، جہاز سازی، ری سائیکلنگ اور فشریز میں اصلاحات پاکستان کے میری ٹائم شعبے کو معاشی ترقی کا اہم ذریعہ بنا رہی ہیں۔








