وائلڈلائف رینجرز کی کارروائی، غیرقانونی اسمگلنگ ناکام، ایک ملزم گرفتار

وائلڈ لائف رینجرز جہلم نے گاڑی سے تلاشی کے دوران 2 زندہ پینگولن برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق ڈپٹی چیف وائلڈلائف رینجر سالٹ رینج سید علی عثمان بخاری کی ہدایت پر اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر جہلم ارشد ناز نے ایک مشکوک گاڑی کی تلاشی کے دوران 2زندہ پینگولن برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد کیس کمپائونڈ کی صورت میں مبلغ 50 ہزار …

لاہور۔5ستمبر (اے پی پی):وائلڈ لائف رینجرز جہلم نے گاڑی سے تلاشی کے دوران 2 زندہ پینگولن برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق ڈپٹی چیف وائلڈلائف رینجر سالٹ رینج سید علی عثمان بخاری کی ہدایت پر اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر جہلم ارشد ناز نے ایک مشکوک گاڑی کی تلاشی کے دوران 2زندہ پینگولن برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد کیس کمپائونڈ کی صورت میں مبلغ 50 ہزار روپے جرمانہ کیااور کیس نمٹا دیا جبکہ ریسکیو کی گئیں دونوں پینگولن آزاد کردیں ۔

یاد رہے کہ نایاب جنگلی جانور انڈین پینگولن ممالیہ کی ایک قسم ہے جسے آنٹ ایٹر اور مقامی زبان میں سلاہ بھی کہتے ہیں یہ انتہائی معصوم جانور ہے جو زمین اور درختوں سے دیمک ودیگر کیڑے مکوڑے کھا کر ماحول کو صاف کرتا ہے۔