اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن ، ایک کروڈ52 لاکھ روپے مالیت کی منشیات برآمد،10 ملزمان گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، 6 مختلف کارروائیوں کے دوران 10 ملزمان کو گرفتار کر کے ایک کروڈ52 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی188.2کلوگرام منشیات برآمد کر لی گئی۔

راولپنڈی۔5ستمبر (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، 6 مختلف کارروائیوں کے دوران 10 ملزمان کو گرفتار کر کے ایک کروڈ52 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی188.2کلوگرام منشیات برآمد کر لی گئی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق ملت روڈ فیصل آباد کے قریب رکشہ اور گاڑی سے 126کلو چرس برآمد کر کے 2ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں جبکہ سکھر میں ہسپتال کے قریب گاڑی سے 30کلو چرس برآمد ہوئی اور 2ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

اسی طرح ایک اور کارروائی کے دوران سہراب گوٹھ کراچی کے قریب ملزم کے قبضے سے 14.4کلو چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق سنگجانی ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 10.8کلو چرس برآمد ہوئی اور 2ملزمان گرفتار کئے گئے،چارسدہ روڈ پشاور کے قریب گاڑی سے 6کلو آئس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ برکی روڈ لاہور کے قریب 2ملزمان سے 1کلو چرس،1کلاشنکوف بمعہ 10 راؤنڈ،1 ایم پی فائیو بمعہ 5 راؤنڈ برآمد کئے گئے ہیں۔ ترجمان اے این ایف نے کہا کہ کارروائیوں کے انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔