وزیر بلدیات کی زیر صدارت ستھرا پنجاب اتھارٹی کا اجلاس،انتظامی اور مالیاتی معاملات پر غور کیا

وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت ستھرا پنجاب اتھارٹی کا پانچواں اجلاس منعقد ہوا جس میں ادارے کے انتظامی اور مالیاتی معاملات پر غور کیا گیا ہے۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ زید بن مقصود، ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی عمر جاوید، ٹیکنیکل ممبرز چوہدری جعفر اقبال، علی طارق، سائرہ افتخار اور مظفر اسلام بھی موجود تھے جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شامل ہوئے۔

لاہور۔5ستمبر (اے پی پی):وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت ستھرا پنجاب اتھارٹی کا پانچواں اجلاس منعقد ہوا جس میں ادارے کے انتظامی اور مالیاتی معاملات پر غور کیا گیا ہے۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ زید بن مقصود، ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی عمر جاوید، ٹیکنیکل ممبرز چوہدری جعفر اقبال، علی طارق، سائرہ افتخار اور مظفر اسلام بھی موجود تھے جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شامل ہوئے۔

وزیر بلدیات نے کہا کہ ستھرا پنجاب وزیراعلی مریم نواز کا فلیگ شپ پراجیکٹ ہے۔ وزیراعلی کے ویژن اور سیاسی عزم کے باعث آج پورے صوبے میں صفائی کا مربوط نیٹ ورک موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے شہروں میں برائے نام نیٹ ورک اور دیہات میں سرے سے کوئی نظام موجود نہیں تھا۔ جو گائوں جب سے آباد ہوا تب سے کوڑا کرکٹ وہیں جمع ہو رہا تھا۔ آپ صوبے میں کہیں بھی چلے جائیں آپ کو ستھرا پنجاب کا فٹ پرنٹ نظر آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ 80 ہزار ورکرز اور40 ہزار گاڑیوں کی ڈیجیٹل نگرانی کا سسٹم بنایا گیا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ کوئی بھی نظام عوام کی شرکت کے بغیر سوفیصد نتائج نہیں دے سکتا۔ ستھرا پنجاب میں شہریوں کی شمولیت بڑھانے کیلئے آگاہی مہم کو مزید موثر بنانا ضروری ہے۔ وزیر بلدیات نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم چیلنجز سے سیکھ کر آگے بڑھیں گے۔ سروس ڈیلیوری مزید بہتر بنانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب کے زیر انتظام جمع ہونے والے ویسٹ کو بروئے کار لا رہے ہیں۔ ویسٹ ٹو ویلیو کے دوسرے مرحلے کا آغاز اور واضح سمت کا تعین ہوچکا ہے۔