خیبرپختونخوا کے چار جونیئر ٹینس کھلاڑی ایشین جونیئرٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ہفتہ کو ترجمان خیبرپختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے مطابق فیضان آفریدی، ریان عمر، سالارخان اوردانیال خان کو قومی ٹیم کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ ایشین جونیئرٹینس چیمپئن شپ 28 ستمبرسےچاراکتوبرتک لاہورمیں کھیلی جائے گی جس میں ایشیا کے مختلف ممالک کے نوجوان کھلاڑی شرکت کریں گے۔
ایشین جونیئرٹینس چیمپین شپ، خیبرپختونخوا کے چارکھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے

مزید خبریں
پشاور۔ 05 ستمبر (اے پی پی):خیبرپختونخوا کے چار جونیئر ٹینس کھلاڑی ایشین جونیئرٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ہفتہ کو ترجمان خیبرپختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے مطابق فیضان آفریدی، ریان عمر، سالارخان اوردانیال خان کو قومی ٹیم کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ ایشین جونیئرٹینس چیمپئن شپ 28 ستمبرسےچاراکتوبرتک لاہورمیں کھیلی جائے گی جس میں ایشیا کے مختلف ممالک کے نوجوان کھلاڑی شرکت کریں گے۔
خیبرپختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن نے چاروں کھلاڑیوں کی شرکت کو صوبے میں جونیئرٹینس کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدرعمرایازخلیل نے کھلاڑیوں کی معاونت کرنے والے تمام افراد اوراداروں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تعاون خیبرپختونخوا کے نوجوان ٹینس کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور مستقبل میں بین الاقوامی سطح پران کے لئے مزید مواقع پیدا کرنے میں اہم کردارادا کرے گا۔
خیبرپختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن نے قومی ٹیم میں منتخب کھلاڑیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ ایشین سطح پرعمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے پاکستان اورخیبرپختونخوا کا نام روشن کریں گے۔







