سپیکر پنجاب اسمبلی کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کے زیرِ صدارت جاری و نئے ترقیاتی منصوبوں کا ڈی سی آفس قصور میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں مختلف جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت، نئی ترقیاتی سکیموں اور فنڈز کی دستیابی سمیت دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔افسران نے جاری منصوبوں کی موجودہ صورتحال، تکمیل کی مدت اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے بریفنگ دی۔

قصور۔ 05 ستمبر (اے پی پی):سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کے زیرِ صدارت جاری و نئے ترقیاتی منصوبوں کا ڈی سی آفس قصور میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں مختلف جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت، نئی ترقیاتی سکیموں اور فنڈز کی دستیابی سمیت دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔افسران نے جاری منصوبوں کی موجودہ صورتحال، تکمیل کی مدت اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے بریفنگ دی۔

سپیکر پنجاب اسمبلی کی متعلقہ افسران کوتمام زیرِ تعمیر ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت ۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، عوامی سہولیات میں بہتری اور حلقہ کی تعمیر و ترقی میری اولین ترجیح ہے ۔

متعلقہ افسران منصوبوں کی باقاعدہ نگرانی اور کام کے معیار کو یقینی بنا ئیں۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر قصور آصف رضا، ملک اعجاز احمد خاں، ملک ریاض احمد خاں، تمام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، ایکسیئن بلڈنگ، پبلک ہیلتھ، ہائی وے، سی ای او ایجوکیشن سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
\378