چین،کرغزستان،ازبکستان ریلوے کے کرغزستان حصے میں پہلی سرنگ مکمل

چین، کرغزستان اور ازبکستان ریلوے کے منصوبے میں اہم پیش رفت، کرغزستان میں کوش تے بو شمالی نمبر 2 سرنگ کامیابی سے مکمل

بیجنگ۔5ستمبر (اے پی پی):چین،کرغزستان،ازبکستان ریلوے کمپنی لمیٹڈ کے مطابق حال ہی میں چین۔کرغزستان۔ازبکستان ریلوے کے کرغزستان میں واقع حصے کی کوش تے بو شمالی نمبر 2 سرنگ کامیابی سے مکمل کر لی گئی ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق نارین نمبر 1 سرنگ سمیت دیگر اہم کنٹرولنگ منصوبوں پر بھی مرحلہ وار پیش رفت ہوئی ہے، جو چین۔کرغزستان۔ازبکستان ریلوے منصوبے کی تعمیر میں اہم پیش رفت کی علامت ہے۔ مکمل ہونے والی کوش تے بو شمالی نمبر 2 سرنگ کی مجموعی لمبائی 209.6 میٹر ہے۔ سرنگ ایک ہی ریلوے لائن پر مشتمل ہے۔ جو چین۔کرغزستان۔ازبکستان ریلوے بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر کا ایک نمایاں منصوبہ ہے جو ریلوے چین کے سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے کے شہر کاشغر سے شروع ہو کر تورغارت پہاڑی درے کے راستے کرغزستان میں داخل ہوگی، پھر کرغزستان کے سرحدی شہر جلال آباد سے مغرب کی جانب گزرتے ہوئے ازبکستان کے مشرقی شہر اندیجان تک پہنچے گی۔