آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان، بالائی و وسطی پنجاب میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع

اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی/وسطی پنجاب میں کہیں کہیں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ صبح کے اوقات میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے ۔

گلگت بلتستان ، بالائی خیبر پختونخوااور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظرملک کے بالائی/ وسطی علاقوں میں مرطوب ہوائیں داخل ہو رہی ہیں جبکہ مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہو رہا ہے جو کہ کل تک موجود رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخوا ،کشمیر ،بالائی پنجاب ، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی ۔ملک کے جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا: دیر (بالائی 34)، چراٹ 15، کالام، کاکول 03، پاراچنار، سیدو شریف، بالاکوٹ 02، پٹن 01،کشمیر: مظفرآباد سٹی 30، گڑھی دوپٹہ 03، کوٹلی 01،پنجاب: اٹک 29، منڈی بہاؤالدین 19، اوکاڑہ 15، فیصل آباد 13، چکوال 12، راولپنڈی (نیو کٹاریاں 10، شمس آباد 07، گوالمنڈی 03، کچہری 02، پیر ودھائی 01)، اسلام آباد (زیرو پوائنٹ، بوکرا 04، سیدپور، گولڑہ ، ایئرپورٹ 03)، لاہور (ایئرپورٹ 03، سٹی 02)، حافظ آباد، نارووال 01،گلگت بلتستان: گوپس 07، ہنزہ 06، گلگت 02، بلوچستان: ژوب میں04میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ہفتہ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی،نوکنڈی اور دادو میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں