دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری

واپڈا نےدریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر د یئے۔اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 64 ہزار 500 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 64 ہزار 500 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 30 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 30 ہزار 800 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی …

اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):واپڈا نےدریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر د یئے۔اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 64 ہزار 500 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 64 ہزار 500 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 30 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 30 ہزار 800 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 2 لاکھ 8 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 8 ہزار 200 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 20 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 9 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 52 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 26 ہزار 200 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔

بیراجوں کے اعدادوشمار کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 90 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 82 ہزار 200 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 66 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 47 ہزار 900 کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 6 ہزار کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 85 ہزار 100 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 7 ہزار 100 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 76 ہزار 200 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 38 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 85 ہزار 500 کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 13 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 71 ہزار 400 کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 37 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 26 ہزار 500 کیوسک اور پنجند بیراج میں پانی کی آمد 31 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 16 ہزار 800 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔

آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1550 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.580 ملین ایکڑفٹ۔ منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1222.05 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.733 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 648.50 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.285 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔