یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر پاک افغان بارڈر پر تعینات پاک فوج کے بہادر سپوتوں نے قوم کے نام اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی دفاع کا عزم لیے پاک فوج کے بہادر بیٹے دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی مانند موجود ہیں۔ یوم دفاع کے موقع پر لیفٹیننٹ کرنل بلال نے کہا ہے کہ 6 ستمبر ملکی دفاع کےلئے شہدا اور غازیوں کی …
پاک افغان بارڈر پر تعینات پاک فوج کے بہادر سپوتوں کا یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر قوم کے نام پیغام جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر پاک افغان بارڈر پر تعینات پاک فوج کے بہادر سپوتوں نے قوم کے نام اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی دفاع کا عزم لیے پاک فوج کے بہادر بیٹے دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی مانند موجود ہیں۔ یوم دفاع کے موقع پر لیفٹیننٹ کرنل بلال نے کہا ہے کہ 6 ستمبر ملکی دفاع کےلئے شہدا اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے ۔
کیپٹن سبحان نے سرحد پر ڈیوٹی کو باعثِ فخر اور وردی کو قوم کی توقعات اور اعتماد کی ذمہ داری قرار دیا۔میجر عثمان نے کہا کہ 6 ستمبر کوئی عام دن نہیں بلکہ جذبہ حب الوطنی، قومی سالمیت اور خودمختاری سے سرشار دن ہے۔پاک فوج کے بہادر جوانوں نے خون کے آخری قطرے تک وردی کا حق ادا کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا ۔
پاک فوج کے جوانوں نے کہا کہ پاک فوج ملکی دفاع اور بقا کےلئے ہر دم دشمن کے سامنے سینہ تان کر کھڑی ہے۔ اپنے پیغام میں پاک افغان سرحد پر تعینات جوانوں نے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے وطن کی حفاظت کےلئے مستعد رہنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔







