چھ ستمبر کی شام پاک فضائیہ کے شیر دل سکواڈرن کے نام رہی۔ 6 ستمبر 1965 کی شام پاک فضائیہ بھارتی ایئر بیس پٹھانکوٹ پر قہر بن کر ٹوٹ پڑی۔پاک فضائیہ کے سکواڈرن نمبر 19 نے صرف 23 منٹ میں بھارتی فضائیہ کے سکواڈرن نمبر 23 کو خاکستر کر ڈالا۔
چھ ستمبر کی شام پاک فضائیہ کے شیر دل سکواڈرن کے نام

مزید خبریں
اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):چھ ستمبر کی شام پاک فضائیہ کے شیر دل سکواڈرن کے نام رہی۔ 6 ستمبر 1965 کی شام پاک فضائیہ بھارتی ایئر بیس پٹھانکوٹ پر قہر بن کر ٹوٹ پڑی۔پاک فضائیہ کے سکواڈرن نمبر 19 نے صرف 23 منٹ میں بھارتی فضائیہ کے سکواڈرن نمبر 23 کو خاکستر کر ڈالا۔
پاک فضائیہ کے سابق ونگ کمانڈر غلام تواب کے مطابق پشاور ایئر بیس سے 257 کلومیٹر دور پٹھانکوٹ ایئربیس پر حملہ بہت بڑا چیلنج تھا،شام ساڑھے پانچ بجے حملہ شروع ہوا، چھ بجے پٹھانکوٹ ایئربیس راکھ کا ڈھیر بن چکی تھی۔فضائی معرکے میں پاک فضائیہ نے رن وے پر کھڑے کھڑے سات مگ 21 سمیت 13 بھارتی جنگی جہاز تباہ کر ڈالے۔
پاک فضائیہ نے بغیر کسی نقصان کے پٹھانکوٹ ایئر بیس کو پوری جنگ کے لئے ناکارہ بنا دیا۔برق رفتار حملے کی وجہ سے کوئی بھارتی جنگی جہاز اڑان ہی نہ بھر پایا۔سابق بھارتی ایئر مارشل راگھوندرن کا کہنا تھا کہ بھارتی پائلٹ جہاز اڑانے کی بجائے پاک فضائیہ کے حملے سے چھپتے رہے،حملہ اتنا اچانک اور شدید تھا کہ ہمیں خندقوں میں چھپ کر جان بچانا پڑی۔ ایئر مارشل راگھوندرن نے کہا کہ پاک فضائیہ کے طیارے شدید اینٹی ایئر کرافٹ فائر کے باوجود بلا خوف و خطر ہمارے پرخچے اڑاتے رہے۔








