آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نےکہا ہے کہ6ستمبر یوم دفاع پاکستان ہماری قومی تاریخ کا ناقابل فراموش دن ہے،اس روز عظیم شہدا اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں ،شہیدوں کی لازوال قربانیاں ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ہیں۔
یوم دفاع قومی تاریخ کا ناقابل فراموش دن ، شہدا اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں ، سید علی ناصر رضوی

مزید خبریں
اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نےکہا ہے کہ6ستمبر یوم دفاع پاکستان ہماری قومی تاریخ کا ناقابل فراموش دن ہے،اس روز عظیم شہدا اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں ،شہیدوں کی لازوال قربانیاں ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ہیں۔ ایک بیان میں آئی جی نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں، وطن کی سلامتی، خودمختاری اور دفاع کے لیے پاک افواج کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، اسلام آباد پولیس بھی ملک کے امن، سلامتی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
آئی جی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس کے شہدا نے بھی امن و سلامتی کے لیے عظیم قربانیاں پیش کیں،یوم دفاع ہمیں قومی اتحاد، نظم و ضبط اور یکجہتی کا درس دیتا ہے، ملک کی سلامتی اور امن کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے شہدا کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے، شہدا کے اہلخانہ ہماری قومی ذمہ داری اور احترام کے مستحق ہیں۔آئیے یوم دفاع پر عہد کریں کہ پاکستان کی سلامتی، امن اور استحکام کے لیے متحد رہیں گے،اللہ تعالی تمام شہدا کے درجات بلند اور پاکستان کو ہمیشہ امن و سلامتی عطا فرمائے۔آمین۔







