سعودی سفیرسے امریکی کانگریس کے رکن کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے بارے تبادلہ خیال کیا

امریکا میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان سے امریکی کانگریس کے رکن ابراہام حمادہ نے ملاقات کی جس دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

واشنگٹن۔6ستمبر (اے پی پی):امریکا میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان سے امریکی کانگریس کے رکن ابراہام حمادہ نے ملاقات کی جس دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اردو نیوز کے مطابق سعودی سفارتخانے نے گزشتہ روز ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ میں کہا کہ سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان اور امریکی کانگریس کے رکن ابراہام حمادہ کی ملاقات میں سعودی عرب اور امریکا کے درمیان تعلقات اور تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے خطے کی حالیہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر بھی بات کی۔ یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان رابطے کے تسلسل اور باہمی دلچسپی کے امور پر مشاورت کے سلسلے کی کڑی ہے جس کا مقصد سعودی عرب اور امریکا کے درمیان تعاون اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ ابراہام حمادہ امریکی ریاست ایریزونا سے امریکی کانگریس کے رکن منتخب ہوئے جبکہ ہائوس آرمیڈ سروسز کمیٹی اور ویٹرنز افیئرز کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔