یوم دفاع و شہدا ،شاہکوٹ سیکٹر ایل او سی سے جوانوں کا جذبہ حب الوطنی اور دفاعِ وطن کے جذبے کا اظہار

شاہکوٹ سیکٹر ایل او سی سے جوانوں نے یوم دفاع و شہدا پر جذبہ حب الوطنی اور دفاعِ وطن کے جذبے کا اظہار کیا ہے۔ ایل او سی کے محافظوں نے یوم دفاع پر دشمن کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وطن کی سرحدوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔پاک فوج کے جوانوں نے وطن کی حرمت اور حفاظت کے لیے ہر وقت تیار رہنے کے عزم کا …

اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):شاہکوٹ سیکٹر ایل او سی سے جوانوں نے یوم دفاع و شہدا پر جذبہ حب الوطنی اور دفاعِ وطن کے جذبے کا اظہار کیا ہے۔ ایل او سی کے محافظوں نے یوم دفاع پر دشمن کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وطن کی سرحدوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔پاک فوج کے جوانوں نے وطن کی حرمت اور حفاظت کے لیے ہر وقت تیار رہنے کے عزم کا اعادہ کیا اور انہوں نے وطن سے عشق کو اپنے لیے باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے وفاداری اور محبت کا اظہار بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ دشمن نے جب بھی للکارا ہے تو پاک فوج کے ہر جوان کو وطن کے دفاع کےلئے سب سے آگے کھڑا پایا، سرحدوں کے محافظوں نے پاکستان کی بقا اور سلامتی کے لیے آخری حد تک ڈٹے رہنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔ جوانوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے دفاعِ وطن جاری رکھیں گے۔ایل او سی پر پاک فوج کے جوانوں نے قوم کو متحد ہوکر پاکستان کی ترقی اور مضبوطی کےلئے آگے بڑھنے کا پیغام دیا۔