ستمبر 1965کی بہادری اور شجاعت کی کہانی ،غازیانِ جنگ کی زبانی

غازیانِ جنگ نے 1965 کی بہادری اور شجاعت کی کہانی بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم آج بھی مکار دشمن کے خلاف بہادری اور شجاعت کے ملی جذبے سے سرشار ہیں ۔یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر غازیِ وطن صوبیدار میجر علی شان نے کہا ہے کہ 1965 کی جنگ میں زخمی ہونے کے باوجود فوجی جوانوں نے ہمت نہ ہاری اور دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):غازیانِ جنگ نے 1965 کی بہادری اور شجاعت کی کہانی بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم آج بھی مکار دشمن کے خلاف بہادری اور شجاعت کے ملی جذبے سے سرشار ہیں ۔یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر غازیِ وطن صوبیدار میجر علی شان نے کہا ہے کہ 1965 کی جنگ میں زخمی ہونے کے باوجود فوجی جوانوں نے ہمت نہ ہاری اور دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

معرکہ حق میں پاکستان کی فتح اور اپنی عبرتناک شکست کو بزدل دشمن ہمیشہ یاد رکھے گا۔غازی صوبیدار میجر علی شان نے کہا کہ معرکہ حق کی کامیابی ہماری بہادر افواج کی برسوں کی محنت کا ثمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں اور عسکری حکمت عملی نے عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند کیا ہے۔

1965 کے غازی صوبیدار عبدالحفیظ نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے گھمسان کی لڑائی میں بہادری سے دشمن کا مقابلہ کیا اور اسے پسپا کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن جان چکا ہے کہ پاکستانی قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ اور وطن کےلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔ واضح رہے کہ شہدا اور غازیوں کی قربانیاں قوم کے لئے مشعلِ راہ ہیں جنھوں نے پاکستان کا دفاع ہمیشہ ناقابلِ تسخیر بنایا۔

 

مزید خبریں