آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے شہدا کے لواحقین کا یوم دفاع پر قوم کے نام خصوصی پیغام

آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے شہدا کے لواحقین نے یوم دفاع و شہدا پر قوم کے نام خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے وطن سے بھرپور محبت اور عقیدت کا اظہار بھی کیا۔شہید لیفٹیننٹ کرنل آصف علی اعوان کے والد نے کہا ہے کہ یوم دفاع و شہدا ہمیں ان عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے پیاروں نے وطن کے دفاع کےلئے دیں۔ …

اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے شہدا کے لواحقین نے یوم دفاع و شہدا پر قوم کے نام خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے وطن سے بھرپور محبت اور عقیدت کا اظہار بھی کیا۔شہید لیفٹیننٹ کرنل آصف علی اعوان کے والد نے کہا ہے کہ یوم دفاع و شہدا ہمیں ان عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے پیاروں نے وطن کے دفاع کےلئے دیں۔ نائیک دلفراز حسین شہید کی بیٹی نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے شہدا نے پاکستان کی حفاظت کے لیے اپنا فرض نبھایا ۔

نائیک دلفراز حسین شہید کے بھائی نے کہا کہ ہمارے نوجوان شہدا کی قربانیوں سے حب الوطنی، نظم و ضبط اور قومی ذمہ داری کا جذبہ حاصل کریں ۔ میجر رب نواز شہید کی والدہ نے کہا کہ پاکستان کا دفاع صرف سرحدوں پر نہیں بلکہ قوم کے اتحاد اور اجتماعی عزم سے مضبوط ہوتا ہے۔ میجر رب نواز شہید کے ماموں نے کہا کہ ہمارے شہدا نے وطن کی خاطر قربانی دے کر فرض کو ذات پر مقدم رکھا۔

سپاہی ساجد زمان شہید کے بھائی نے کہا کہ 1965 کی جنگ ہماری قومی تاریخ میں بہادری اور فرض شناسی کی روشن مثال ہے۔یوم دفاع کے موقع پر پوری قوم دعاگو ہے کہ پاکستان ہمیشہ امن و استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن رہے ۔