قوم نے وطن کی خاطر جان قربان کرنے والےحوالدار چوہدری ظہیر احمد شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یومِ دفاع و شہدا ، وطنِ عزیز کی سلامتی اور سربلندی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر شہدا اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔
یومِ دفاع وشہدا،قوم کا وطن کی خاطر جان قربان کرنے والےحوالدار چوہدری ظہیر احمد شہید کو خراج عقیدت

مزید خبریں
اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):قوم نے وطن کی خاطر جان قربان کرنے والےحوالدار چوہدری ظہیر احمد شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یومِ دفاع و شہدا ، وطنِ عزیز کی سلامتی اور سربلندی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر شہدا اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔
یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر حوالدار چوہدری ظہیر احمد شہید کے اہلِ خانہ نے شہید کی یادیں تازہ کرتے ہوئے ان کی لازوال قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔حوالدار چوہدری ظہیر احمد شہید کی والدہ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا بہت اچھا انسان تھا، اچھے اخلاق والا تھا، ہم سب سے بہت محبت کرتا اور ہمارا خیال رکھتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے کوشہادت کا بہت شوق تھا، اللہ تعالیٰ اس کی شہادت قبول فرمائے اور اسے جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔حوالدار چوہدری ظہیر احمد شہید کی شریکِ حیات نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ فرض شناسی، اچھے اخلاق اور محبت سے بھرپور شخصیت کے مالک تھے، ان کی جدائی ہمارے لیے ناقابلِ بیان صدمہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر ہمیں ان عظیم شہدا کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے وطن کے دفاع میں اپنی جانیں قربان کیں۔ حوالدار چوہدری ظہیر احمد شہید کے والد نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر ہے، اس نے وطن کی خاطر اپنی جان قربان کرکے ہمارا سر فخر سے بلند کیا،میں پاکستان کے تمام شہدا کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے وطن کی سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔








