سابق وزیراعلیٰ پنجاب و مسلم لیگ (ن)کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 ستمبر ہماری تاریخ کا وہ روشن باب ہے جب قوم اور افواج نے مل کر دشمن کے غرور کو خاک میں ملایا۔
6 ستمبر ہماری تاریخ کا وہ روشن باب ہے جب قوم اور افواج نے مل کر دشمن کے غرور کو خاک میں ملایا، حمزہ شہباز شریف

مزید خبریں
لاہور۔6ستمبر (اے پی پی):سابق وزیراعلیٰ پنجاب و مسلم لیگ (ن)کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 ستمبر ہماری تاریخ کا وہ روشن باب ہے جب قوم اور افواج نے مل کر دشمن کے غرور کو خاک میں ملایا۔
ایک پیغام میں حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ شہدائے وطن کی لازوال قربانیاں قوم کا فخر اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں، شہدا کے خاندان ہمارا سرمایہ افتخار ہیں، قوم ان کے صبر اور استقامت کو سلام پیش کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک افواج ملکی خودمختاری، سلامتی اور دفاع کی ضامن ہیں، آج کے دن ہم اتحاد، اتفاق اور وطن کے دفاع کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور وطن کے دفاع کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔








