قوم کا پاک فوج کے بہادرسپوت نائیک محمد وسیم شہید کی لازوال قربانی کو سلام پیش

قوم نے عظیم شہدا اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ​وطنِ عزیزپرجان نچھاورکرنے والے پاک فوج کے بہادرسپوت نائیک محمد وسیم شہید کی لازوال قربانی کو سلام پیش کیا۔​ یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر نائیک محمد وسیم شہید کے اہل خانہ نے شہید کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ​محمد وسیم گھر میں سب سے خوش اخلاقی سے پیش آتے اور بہنوں کا احوال جاننے کے …

اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):قوم نے عظیم شہدا اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ​وطنِ عزیزپرجان نچھاورکرنے والے پاک فوج کے بہادرسپوت نائیک محمد وسیم شہید کی لازوال قربانی کو سلام پیش کیا۔​ یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر نائیک محمد وسیم شہید کے اہل خانہ نے شہید کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ​محمد وسیم گھر میں سب سے خوش اخلاقی سے پیش آتے اور بہنوں کا احوال جاننے کے لیے روزانہ فون کرتے تھے۔

نائیک محمد وسیم شہید کے والد نے کہا ​ کہ وسیم اکثرمجھ سے کہا کرتا تھا کہ ابو! شہادت سے بڑھ کرکائنات میں کوئی اور موت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ​میں نے اسے ہمیشہ یہی کہا کہ اللہ تمہیں یہ مقام مبارک کرے اور بالآخر اس کی دلی مراد پوری ہو گئی۔ نائیک محمد وسیم شہید کی اہلیہ نے کہا کہ ​وہ ایک بہترین انسان اور شفیق شوہر تھے جو ہر خوشی اور غمی میں میرا سہارا بنتے تھے،​وسیم کا اخلاق اور رویہ میرے اور تمام گھر والوں کے ساتھ انتہائی خوشگوار اور مثالی تھا۔

اہلیہ نائیک محمد وسیم شہید نے کہا کہ ​وہ شہادت کے لیے ہمیشہ ذہنی طور پر تیار رہتے تھے اور ڈیوٹی پر جاتے ہوئے بھی یہی جذبہ رہتا تھا۔نائیک محمد وسیم شہید جیسے عظیم شہیدوں کی لازوال قربانیاں ہی ہماری آزادی، سلامتی اور پرامن زندگی کی بنیاد ہیں ۔