یومِ دفاع وشہدا،​قوم کا وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے کیپٹن حمزہ اکرم شہید کو سلام پیش

قوم نے عظیم شہدا اور غازیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ​وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے کیپٹن حمزہ اکرم شہید کو سلام پیش کیا ہے۔ یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر کیپٹن حمزہ اکرم شہید کے اہل خانہ نے شہیدکو یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ ​جب حمزہ چھٹی پر گھر آتا تو لگتا جیسے عید کا چاند نکل آیا ہے۔

اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):قوم نے عظیم شہدا اور غازیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ​وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے کیپٹن حمزہ اکرم شہید کو سلام پیش کیا ہے۔ یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر کیپٹن حمزہ اکرم شہید کے اہل خانہ نے شہیدکو یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ ​جب حمزہ چھٹی پر گھر آتا تو لگتا جیسے عید کا چاند نکل آیا ہے۔

کیپٹن حمزہ اکرم شہید کے والد نے کہا کہ حمزہ انتہائی صابر، فرمانبردار اور خوش اخلاق بیٹا تھا۔ کیپٹن حمزہ اکرم شہید کی والد ہ نے کہا کہ میرا بیٹا بہت صابر تھا،ہر مشکل خاموشی سے برداشت کر جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ​تمام مائیں اپنے بچوں کو وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے تیار رکھیں۔ کیپٹن حمزہ اکرم شہید کی بہن نے کہا کہ ​حمزہ صرف بھائی نہیں بلکہ بہترین دوست اور شفقت کرنے والے انسان تھے، ​بھائی کی شہادت کی خبر پر والد نے صرف اتنا کہا کہ یونٹ کمانڈر کی کال ہے۔

انہوں نے کہا کہ ​بھائی کو واٹس ایپ میسج کیا، مگر سنگل ٹک ،کبھی ڈبل ٹک نہ ہو سکا۔ کیپٹن حمزہ اکرم شہید نے 7 اگست 2026کو دہشتگردوں کےخلاف آپریشن کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا تھا ۔​کیپٹن حمزہ اکرم شہید جیسے عظیم سپوتوں کی قربانیوں کی بدولت آج ہم آزاد فضاؤں میں پُرسکون زندگی گزار رہے ہیں۔

 

مزید خبریں