فیدریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نےمسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ میں جرات، بہادری اور قربانی کی روشن مثال ہے۔ انہوں نے یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر بیان میں پاک افواج اور شہدا کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ یومِ دفاع ہمیں …
چھ ستمبر ہماری قومی تاریخ میں جرات، بہادری اور قربانی کی روشن مثال ہے،صدر ایف پی سی سی آئی

مزید خبریں
اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):فیدریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نےمسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ میں جرات، بہادری اور قربانی کی روشن مثال ہے۔ انہوں نے یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر بیان میں پاک افواج اور شہدا کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ یومِ دفاع ہمیں وطن کے تحفظ اور ترقی کے لیے متحد ہونے کا پیغام دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قوم اپنے شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی دفاع کے لیے ہر وقت تیار اور قوم کا فخر ہیں۔ صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ قومی اتحاد، یکجہتی اور حب الوطنی ہی پاکستان کی اصل طاقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی کاروباری برادری ملکی معیشت کے استحکام اور قومی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں ہمیں پاکستان کو مضبوط اور خوشحال بنانے کا عزم دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یومِ دفاع کے موقع پر پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔







