حکومت ،جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات میں مثبت پیشرفت خوش آئند ہے، صدر انجمن تاجران پاکستان

آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ملک دھرنوں، ہڑتالوں اور احتجاجی سرگرمیوں کا متحمل نہیں ہو سکتا،جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں مثبت پیشرفت خوش آئند ہے۔اتوار کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ مذاکراتی عمل کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔فریقین افہام و تفہیم سے مسائل کا حل نکالیں۔

اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ملک دھرنوں، ہڑتالوں اور احتجاجی سرگرمیوں کا متحمل نہیں ہو سکتا،جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں مثبت پیشرفت خوش آئند ہے۔اتوار کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ مذاکراتی عمل کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔فریقین افہام و تفہیم سے مسائل کا حل نکالیں۔

اشرف بھٹی نے کہا کہ جماعت اسلامی عوامی مفاد کے مطالبے پر احتجاج کر رہی ہے تاہم مرکزی شاہراہ کی مسلسل بندش سے دکانداروں کا کاروبار متاثر ہو رہا ہے۔ اس میں اکثریت ان تاجر وں کی ہے جنہوں نے ماہانہ لاکھوں روپے کرائے کی ادائیگی کے ساتھ ملازمین کے اخراجات بھی پورے کرنے ہوتے ہیں ۔ انہوں نے فریقین سے اپیل کی کہ وہ ملک کے بہترین مفاد میں مذاکرات میں تیزی لائیں تاکہ مسائل کا جلد حل ممکن ہو سکے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ مذاکرات جلد کامیاب ہوں گے اور احتجاجی صورتحال کا خاتمہ ہوگا۔

مزید خبریں