6 ستمبر پاکستان کی عسکری تاریخ کا درخشاں باب اور تجدید عہد وفا کا دن ہے، ملک ابرار احمد

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ ڈویژن کے چیئرمین ملک ابرار احمد نے کہا ہے کہ 6 ستمبر ملکی عسکری تاریخ کا درخشاں باب اور تجدید عہد وفا کا دن ہے، اس روز وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔

راولپنڈی۔6ستمبر (اے پی پی):قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ ڈویژن کے چیئرمین ملک ابرار احمد نے کہا ہے کہ 6 ستمبر ملکی عسکری تاریخ کا درخشاں باب اور تجدید عہد وفا کا دن ہے، اس روز وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔ یوم دفاع و شہدا کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر 1965 کو دشمن نے پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری پر بزدلانہ حملہ کیا تاہم پاک فوج اور پوری قوم نے اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں اور بری و بحری افواج کے جوانوں نے بے مثال شجاعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے مذموم عزائم ناکام بنا دیے ۔ ملک ابرار احمد نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع میں جانیں قربان کرنے والے شہدا قوم کے ہیرو ہیں اور پوری قوم ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی خودمختاری، سالمیت اور بقاء کے تحفظ کے لیے تمام ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے اور مادر وطن کے دفاع پر کبھی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔

مزید خبریں