وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے یوم فضائیہ کے موقع پر پاکستان ایئر فورس کے شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے شاہینوں اور جانبازوں کو سلام پیش کیا ہے۔ اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلی مریم نواز شریف نے شہداء کے درجات کی بلندی اور ان کے اہل خانہ کے لیے خصوصی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ یوم فضائیہ پر پاک فضائیہ کے شاہینوں …
وزیراعلی مریم نواز کی یوم فضائیہ پر پاکستان ایئر فورس کے شہداءاور غازیوں کو خراج عقیدت

مزید خبریں
لاہور۔7ستمبر (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے یوم فضائیہ کے موقع پر پاکستان ایئر فورس کے شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے شاہینوں اور جانبازوں کو سلام پیش کیا ہے۔ اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلی مریم نواز شریف نے شہداء کے درجات کی بلندی اور ان کے اہل خانہ کے لیے خصوصی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ یوم فضائیہ پر پاک فضائیہ کے شاہینوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں،جرات اور بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ راشد منہاس شہید سمیت پاک فضائیہ کے شاہینوں نے فضاوں میں جرات، شجاعت اور بہادری کی لازوال داستانیں رقم کیں۔گزشتہ برس مئی میں پاک فضائیہ نے دشمن کے8 جدید ترین جنگی طیارے گرا کر سبز ہلالی پرچم کو سربلند کیا۔وزیراعلی نے کہا کہ یوم فضائیہ قومی اتحاد،غیر متزلزل عزم اور حب الوطنی کے جذبے کی علامت ہے۔پاکستان کی فضائی سرحدوں کی حفاظت اور دفاع وطن کے لیے پاکستان ایئر فورس کا کردار ناقابل فراموش ہے۔








