وہاڑی،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائی، 6 من ذبح شدہ بیمار گائے برآمد، موقع پر تلف، مقدمہ درج

وہاڑی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مردہ اور بیمار جانوروں کا گوشت سپلائی کرنے والوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے کرم پور میں لوڈر رکشہ سے 6 من وزنی ذبح شدہ بیماری زدہ جانور برآمد کرکے موقع پر تلف کردیا۔

وہاڑی ۔ 08 ستمبر (اے پی پی):وہاڑی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مردہ اور بیمار جانوروں کا گوشت سپلائی کرنے والوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے کرم پور میں لوڈر رکشہ سے 6 من وزنی ذبح شدہ بیماری زدہ جانور برآمد کرکے موقع پر تلف کردیا۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی بیمار اور مردہ جانوروں کا گوشت سپلائی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے کرم پور میں لوڈر رکشہ کی چیکنگ کے دوران بیماری زدہ ذبح شدہ جانور برآمد کیا، جسے ویٹرنری ڈاکٹر نے بیماری زدہ اور انسانی استعمال کے لیے ناقابل قرار دیا۔ صحت کے لیے نقصان دہ ہونے پر گوشت موقع پر ہی تلف کردیا گیا جبکہ ملزمان ساجد اور فلک شیر کے خلاف تھانہ کرم پور میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ رکشہ ڈرائیور کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا جبکہ لوڈر رکشہ بھی پولیس نے تحویل میں لے لیا۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد نے کہا کہ شہریوں کو حرام اور مضر صحت گوشت سپلائی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔