سعودی بحریہ کے سربراہ کی بنگلہ دیشی ہم منصب سے ملاقات، عسکری تعاون پر تبادلہ خیال

سعودی بحریہ کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد الغریبی نے بنگلہ دیشی بحریہ کے چیف آف سٹاف ایڈمرل خندقرب مصباح العظیم اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد سے ملاقات کی۔

ریاض۔8ستمبر (اے پی پی):سعودی بحریہ کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد الغریبی نے بنگلہ دیشی بحریہ کے چیف آف سٹاف ایڈمرل خندقرب مصباح العظیم اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد سے ملاقات کی۔

العربیہ اردو کے مطابق ریاض میں بحریہ کے ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان بحری عسکری تعاون اور کثیر القومی بحری دفاعی اتحاد کے دائرے میں تعاون کے پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ سمندری نقل و حمل اور بحری مواصلاتی خطوط کی سکیورٹی سے متعلق خطرات اور چیلنجز کا بھی جائزہ لیا گیا۔