محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے ایک روزہ سروس ڈلیوری رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق 7 ستمبر کو پنجاب کے 57 سرکاری ہسپتالوں میں 198,637 مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔
پنجاب کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں ایک روز میں 198,637 مریضوں کو طبی سہولیات فراہم

مزید خبریں
لاہور۔8ستمبر (اے پی پی):محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے ایک روزہ سروس ڈلیوری رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق 7 ستمبر کو پنجاب کے 57 سرکاری ہسپتالوں میں 198,637 مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔
137,997 مریضوں کو او پی ڈی جبکہ 60,640 مریضوں کو ایمرجنسی میں طبی خدمات فراہم کی گئیں۔سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں 2,221 مریضوں کی سرجریز، 693 سی ٹی سکینز، 1,959 ایم آر آئیز اور 454 مریضوں کی انجیوگرافیز کی گئیں۔مزید برآں 77,800 مریضوں کے تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جبکہ 59.8 ملین روپے مالیت کی مفت ادویات مریضوں کو فراہم کی گئیں۔








