وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کے بہادر سپوتوں کی جرأت، قربانی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
پاک بحریہ کے بہادر سپوتوں کی جرأت، قربانی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کے بہادر سپوتوں کی جرأت، قربانی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر یوم بحریہ کے موقع پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ نے وطن کی سمندری حدود کے دفاع کے لیے ہمیشہ بے مثال عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا،1965ء کی جنگ میں آپریشن دوارکا ہماری عسکری تاریخ کا قابلِ فخر باب ہے جس نے دشمن کے خلاف پاکستان کی بحری قوت، حکمتِ عملی اور پیشہ ورانہ مہارت کا لوہا منوایا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سمندری سرحدوں کے محافظوں، شہدا اور غازیوں کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہیں،پاک بحریہ ہماری قومی سلامتی اور خودمختاری کی مضبوط محافظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم وطن کی سمندری حدود کے دفاع کے لیے پاک بحریہ کی خدمات اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔








