پنجاب کے بیشتر دریائوں اور ملحقہ ندی نالوں میں پانی کا بہائو معمول کے مطابق ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب نے کہا ہے کہ دریائے چناب، جہلم، راوی اور ستلج میں پانی کی صورتحال نارمل ہے جبکہ ڈیرہ غازی خان کی رودکوہیوں میں بھی پانی کا بہائو معمول کے مطابق ہے۔ اسی طرح نالہ ڈیک اور دوسرے نالوں میں بھی پانی کا بہائو نارمل سطح پر ہے۔
پنجاب کے بیشتر دریائوں اور ملحقہ ندی نالوں میں پانی کا بہائو معمول کے مطابق ہے، پی ڈی ایم اے

مزید خبریں
لاہور۔8ستمبر (اے پی پی):پنجاب کے بیشتر دریائوں اور ملحقہ ندی نالوں میں پانی کا بہائو معمول کے مطابق ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب نے کہا ہے کہ دریائے چناب، جہلم، راوی اور ستلج میں پانی کی صورتحال نارمل ہے جبکہ ڈیرہ غازی خان کی رودکوہیوں میں بھی پانی کا بہائو معمول کے مطابق ہے۔ اسی طرح نالہ ڈیک اور دوسرے نالوں میں بھی پانی کا بہائو نارمل سطح پر ہے۔
ترجمان کے مطابق تربیلا ڈیم100 فیصد اور منگلا ڈیم 79 فیصد بھر چکا ہے۔گزشتہ24 گھنٹوں میں ڈیرہ غازی خان،ننکانہ اور مری میں مون سون بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔پی ڈی ایم اے پنجاب صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے محمد سیف انور جپہ نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دیئے گئے ہیں،جہاں متاثرین کو رہائش، خوراک،صاف پانی،طبی سہولیات اور دیگر بنیادی ضروریات فراہم کی جائیں گی۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ موسم اور سیلاب کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری طور پر دریائوں،نہروں،ندی نالوں اور برساتی گزرگاہوں کے قریب جانے یا سیر و تفریح سے گریز کریں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے والدین پر زور دیا کہ وہ بچوں کو ہرگز دریائوں، نہروں، ندی نالوں یا سیلابی پانی میں نہانے یا داخل ہونے کی اجازت نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل درآمد کریں اور بروقت احتیاطی اقدامات کرکے اپنی اور اپنے اہل خانہ کی حفاظت یقینی بنائیں۔








