ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی زیر صدارت سُتھرا پنجاب ایجنسی جہلم سے متعلق اجلاس منعقد ہوا،
جہلم ،ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت سُتھرا پنجاب ایجنسی جہلم سے متعلق اجلاس منعقد

مزید خبریں
جہلم۔ 08 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی زیر صدارت سُتھرا پنجاب ایجنسی جہلم سے متعلق اجلاس منعقد ہوا،
جس میں ضلع بھر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات، جاری صفائی آپریشن، شہری و دیہی علاقوں میں صفائی کی صورتحال اور عوام کو بہتر میونسپل خدمات کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں منیجنگ ڈائریکٹر سُتھرا پنجاب ایجنسی جہلم، متعلقہ افسران اور فیلڈ عملے نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران سُتھرا پنجاب ایجنسی کے تحت جاری صفائی سرگرمیوں، کوڑا کرکٹ کی بروقت منتقلی، فیلڈ عملے کی کارکردگی، صفائی کے معیار، شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے ہدایت کی کہ سُتھرا پنجاب ایجنسی کے تحت صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے اور فیلڈ میں صفائی سرگرمیوں کی مؤثر نگرانی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے، صفائی کے معیار میں بہتری اور عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لیے تمام ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔








