فیصل آباد، ٹریفک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا

فیصل آباد میں موٹر سائیکل اور ڈمپر کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

فیصل آباد۔ 08 ستمبر (اے پی پی):فیصل آباد میں موٹر سائیکل اور ڈمپر کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ فیصل آباد میں سدھار بائی پاس روڈ، ڈینگہ پھاٹک کے قریب موٹر سائیکل اور ڈمپر کے درمیان تصادم ہوا۔حادثہ کے نتیجے میں 19 سالہ محمد بلال جبار ولد عبدالجبار موقع پر جاں بحق ہوگیا۔جاں بحق ہونے والا نوجوان چک نمبر 81 ج ب کا رہائشی تھا۔ریسکیو 1122 ٹیم نے ضروری کارروائی کے بعد لاش پولیس تھانہ ایئرپورٹ کے حوالے کر دی۔

مزید خبریں