سٹی پولیس آفیسر حسن مشتاق کی سربراہی میں راولپنڈی پولیس نے ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے مطلوب ڈکیت سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضہ سے جعلی کرنسی، چرس، شراب، اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کی گئی
ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں، مطلوب ڈکیت سمیت 10 ملزمان گرفتار، منشیات

مزید خبریں
راولپنڈی ۔8ستمبر (اے پی پی):سٹی پولیس آفیسر حسن مشتاق کی سربراہی میں راولپنڈی پولیس نے ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے مطلوب ڈکیت سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضہ سے جعلی کرنسی، چرس، شراب، اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، تاہم پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا ایک انتہائی مطلوب رکن زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزم کے قبضہ سے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی جبکہ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ملزم کے ساتھی کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق تھانہ ریس کورس پولیس نے جعلی کرنسی رکھنے والے شخص کو گرفتار کرکے جعلی نوٹ برآمد کیے۔ گنجمنڈی پولیس نے معمولی تلخ کلامی پر خنجر کے وار سے شہری کو زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کے ایک ساتھی کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے۔ تھانہ سول لائنز پولیس نے شراب سپلائر کو گرفتار کرکے 16 بوتلیں شراب برآمد کیں جبکہ نیو ٹاؤن پولیس نے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں 2021 سے مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران مزید 5 افراد کو گرفتار کرکے ایک کلو 622 گرام چرس، 20 لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کیا۔ یہ کارروائیاں تھانہ بنی، سول لائنز، صدر واہ، دھمیال اور مندرہ کے علاقوں میں کی گئیں۔پولیس ترجمان نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور قانون شکن عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جا رہا ہے۔








