بلوچستان صوبائی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس کی صدارت کمیٹی ممبران کی اتفاق کے بعد خیر جان بلوچ نے کی۔اجلاس میں کمیٹی کے اراکین اصغر علی ترین اور علی مدد جتک جبکہ اپوزیشن لیڈر یونس عزیز زہری نے خصوصی دعوت پر اجلاس میں شرکت کی
قائمہ کمیٹی برائے محکمہ داخلہ کا اجلاس، بلوچستان کوڈ آف کریمنل پروسیجر ترمیمی بل 2026 کا جائزہ

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 08 ستمبر (اے پی پی):بلوچستان صوبائی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس کی صدارت کمیٹی ممبران کی اتفاق کے بعد خیر جان بلوچ نے کی۔اجلاس میں کمیٹی کے اراکین اصغر علی ترین اور علی مدد جتک جبکہ اپوزیشن لیڈر یونس عزیز زہری نے خصوصی دعوت پر اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں سیکرٹری بلوچستان صوبائی اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ حمزہ شفقات اور ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ قانون سعید اقبال سمیت متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔اجلاس میں "دی کوڈ آف کریمنل پروسیجر، 1898 (V آف 1898) بلوچستان ترمیمی بل، 2026” پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ضابطہ فوجداری 1898 کی دفعہ 144 میں ترمیم کا مقصد شہریوں کی جان و مال اور آزادی کا تحفظ، عوامی امن و امان کو درپیش ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے واضح قانونی طریقہ کار وضع کرنا اور امن و امان میں ممکنہ خلل کو بروقت اور موثر حفاظتی اقدامات کے ذریعے روکنا ہے۔
مجوزہ ترمیم کے تحت ڈپٹی کمشنر، کمشنر اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری (داخلہ)، حکومت بلوچستان کو متعین اختیارات اور احکامات کے لیے مخصوص مدت کے ساتھ واضح قانونی اختیار فراہم کیا جائے گا تاکہ ان اختیارات کے استعمال میں شفافیت، جوابدہی اور مثر نفاذ کو یقینی بنایا جا سکے۔اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ مجوزہ ترمیم کے ذریعے پرانے انتظامی اصطلاحات کو موجودہ انتظامی عہدوں اور حکام سے تبدیل کیا جائے گا جبکہ صوبے کے حفاظتی و انتظامی قانونی نظام کو دیگر صوبوں میں رائج مثر طریقہ کار سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔ کمیٹی نے بل کے مختلف پہلوں کا جائزہ لیا اور اس امر پر زور دیا کہ قانون میں ایسی ترامیم ضروری ہیں جو موجودہ حالات کے تقاضوں کے مطابق عوامی تحفظ، امن و امان اور موثر انتظامی حکمرانی کو یقینی بنانے میں معاون ثابت ہوں۔








