اوگرا کا بدھ کیلئے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کل (بدھ) کے لیےڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ منگل کوپٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 18پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 385 روپے 95 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کل (بدھ) کے لیےڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ منگل کوپٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 18پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 385 روپے 95 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔ اسی طرح پٹرول کی قیمت میں 5روپے 58 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 364 روپے 35پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج (منگل) رات 12 بجے سے ہوگا۔